بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

پنجاب حکومت کا وزرا، بیوروکریٹس کیلئے 1 ارب 14 کروڑ مالیت کی 108 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(26 فروری 2026): پنجاب حکومت نے صوبائی وزرا اور بیوروکریٹس کے لیے 1 ارب 14 کروڑ روپے کی لاگت سے 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرانسپورٹ ونگ نے اس حوالے سے اپنی سفارشات پنجاب کابینہ کو پیش کر دی ہیں، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ذرائع کے مطابق، پنجاب کابینہ کے ارکان کے لیے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز دی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں میں 1 لینڈ کروزر، 2 ہیول (1.5)، 5 ٹویوٹا گرینڈی ایلٹس، 10 ٹویوٹا ایلٹس اور 10 ٹویوٹا یارس شامل ہیں، ذرائع کے مطابق دو وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کے 2 بلٹ پروف ‘فور بائے فور’ ڈالے بھی خریدے جائیں گے، جن کی خریداری کی اجازت حکومت پہلے ہی دے چکی ہے۔

اس کے علاوہ، وی آئی پیز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مزید 27 کروڑ روپے مالیت کی 25 گاڑیاں خریدنے کی سفارشات بھی منظور کی جا چکی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ ونگ کی جانب سے پیش کی گئی ان سفارشات کی حتمی منظوری کے بعد گاڑیوں کی خریداری کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتنی بڑی مالیت کی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صوبے میں کفایت شعاری مہم کے چرچے عام ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں