پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھ ماہ میں 652 بچے اغواء سرکاری رپورٹ جاری

لاہور : پنجاب پولیس کی جانب سے اغواء کیے گیے بچوں کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 652 بچے اغواء کیے گیے ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے رواں سال جنوری سے جون تک 652 بچے اغواء ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ لاہور کے بچوں کی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں سے 312 بچے اغواء کیے گیے جبکہ پنجاب کے دیگر مختلف علاقوں روالپنڈی سے 62، فیصل آباد سے 27 ، ملتان سے 25 اور سرگودھا سے 24 بچے لاپتہ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں : لاہور: دو بچے اغوا،پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام
— Asad Kharal (@AsadKharal) July 24, 2016