جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

پنجاب کے اسکولوں میں‌ قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری تعلیمی نصاب میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا، وزیر تعلیم رانا مشہود کہتے ہیں طلبہ کو اول تا ششم جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم دی جائے گی۔

اس بات کا اعلان صوبائی وزیرتعلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اسکولز میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیتے ہوئے سرکاری تعلیم نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ کی جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کو ترجمے کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم دی جائے گی تاہم دس سے بارہویں جماعت تک قرآنی احکامات پر مبنی سورتیں پڑھائی جائیں گی۔

پڑھیں: ’’ کے پی کے کا انقلابی اقدام، اسکول میں قرآنی تعلیم لازمی قرار ‘‘

وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اسکولوں میں مرحلہ وار قرآن مجید کی تعلیم شروع کی جائے گی جبکہ غیر مسلم طلبہ کو  اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اخلاقیات کی تعلیم حاصل کریں۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام اسکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیتے ہوئے اسے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے صوبے کے عوم نے بہت سراہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں