تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

تحریک لبیک معاہدہ، 2260 کارکنان رہا، سعد رضوی سمیت 400 کے نام فورتھ شیڈول سے خارج

لاہور: حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہونے والے معاہدے کی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم اور وزارتِ داخلہ کو ارسال کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم اوروزارت داخلہ کو ارسال کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ایل پی قیادت نے معاہدے پر فوری عمل کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معاہدےکے مطابق 2260 افراد کو جیلوں اور تھانوں سے رہاکیاگیا، سعدرضوی سمیت 400 سے زائد افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکالے گئے اور تحریک لبیک کے سربراہ کو رہائی دی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتوں میں زیرسماعت چالیس مقدمات کی واپسی کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے جبکہ انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت درج متعدد مقدمات کو  ختم کردیا گیا ہے۔

سعد رضوی اپنے والد مولانا خادم حسین رضوی کے کل سے شروع ہونے والے عرس کی تقریبات میں شریک ہوں گے، مولانا خادم حسین رضوی کا عرس 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل حکومت نے جیل میں قید تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہائی دی ہے، جس کے بعد وہ جلوس کی شکل میں مرکز ’مسجد رحمت الالعالمین‘ پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعد رضوی سے علما کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کو 12 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر نظر بند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نظر بندی کے دوران سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا، بعد ازاں، سعد رضوی کی رہائی کے لیے فیڈرل ریویو بورڈ کو صوبائی حکومت نے درخواست کی تھی۔

سعد رضوی کو پہلی مرتبہ اپریل 2021 میں ایک مہینے کے لیے نظر بند کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -