پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت نے سرکاری خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بچت اور شفافیت کے وژن پر عمل پیرا ہیں، سرکاری خزانے کو مقدس امانت سمجھ کر پائی پائی کا تحفظ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام پر خرچ کرنے کی روایت شروع کی جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات پر بے دریغ استعمال کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےبچت اور شفافیت  کےوژن پر عمل پیرا ہیں، بچت اور کٹوتی کے عمل کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس سے کیا اور گزشتہ مالی سال کی نسبت بجٹ میں بھی 60 فیصد کمی کی۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سرکاری خزانے کو مقدس امانت سمجھ کر نہ صرف پائی پائی کا تحفظ کررہی ہے بلکہ ہم قومی وسائل کو عوام پر بھی خرچ کررہے ہیں۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ تحائف و مہمان داری کے اخراجات کو 11سےکم کرکے3کروڑ کردیا، اسی طرح گاڑیوں کی مرمت پراخراجات ساڑھے 4کروڑسے نصف کر دیے جبکہ سیکیورٹی اخراجات 83 سےکم ہو کر 28کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں