تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فوجی تنصیبات پر حملہ: حکومت کا زمان پارک میں چھپے حملہ آوروں کی حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشتگرد زمان پارک میں موجود ہیں پناہ لینے والے ہشتگردوں کو 24  گھنٹے میں پولیس کے حوالے کیا جائے۔

پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر  نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کی اطلاعات ہے،  انٹیلی جنس معلومات کے مطابق آرمی تنصیبات پرحملہ کرنیوالے 30سے 40 دہشتگرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

زمان پارک میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جنھوں نے جناح ہاؤس پر بھی حملہ کیا، پی ٹی آئی قیادت سے درخواست کی جارہی ہے کہ دہشتگردوں کو حوالے کریں، ہمیں انٹیلی جنس کے ذریعے جیو فینسنگ میں بھی ان کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

عامرمیر نے کہا کہ فیصلہ ہوگیا کہ دہشتگردوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا، دہشتگردوں کی حوالگی نہ ہونے پر 24 گھنٹے کے بعد قانون حرکت میں آئیگا، پی ٹی آئی مرکزی قیادت کو پیغام پہنچادیا گیا ہے، پی ٹی آئی قیادت تیزی سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رابطے میں آرہی ہے۔

عامر میر نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو ان لوگوں کو نشان عبرت بنایاجائےگا تا کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے، ٹھوس ثبوت کیساتھ لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، نادرا کو حملوں میں ملوث لوگون کی تصاویردی جارہی ہیں، شرپسندی کی نوعیت کے مطابق فیصلہ ہوگا کہ مقدمہ کس عدالت میں چلنا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کیاگیا اس دن ملٹری تنصیبات پر حملے کیے گئے، اس طرح کے حملے جی ایچ کیو ،فیصل آباد میں آئی ایس آئی دفترپر ماضی میں ٹی ٹی پی کرچکی ہے ان ہی کی طرح پی ٹی آئی بھی نان اسٹیٹ کاروپ دھارتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ایک سال سے فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کررہی ہے، ایسے لگتا ہے کہ عمران خان کیلئے ملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈ لائن کراس کی تھی، جس میں سے 3400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں 245 پر مقدمات درج ہیں، 795 سے زائد حملہ آوروں کی شناحت ہوچکی ہے، 78 افراد کا جسمانی ریمانڈ اور609کا جوڈیشل ریمانڈ ہوچکا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ 81 شرپسندوں کی شناخت پریڈ کا بھی ریمانڈ ہوچکا ہے، آخری شرپسند کی گرفتاری تک شناخت کا عمل جاری رہے گا، نگراں حکومت نے پولیس کے ہاتھ باندھے تھے کہ مظاہرین کیخلاف آخری حد تک نہیں جانا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی دوبارہ کوشش کی تو فواد چوہدری سے بھی زیادہ تیز دوڑ لگانی پڑے گی، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنیوالوں کو ایسی دوڑ لگائیں گے کہ اولمپکس میں جانے کے قابل ہوجائیں گے۔

 

Comments

- Advertisement -