اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

ملازمین کو بڑی سہولت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لئے سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت علاج کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں میں گھریلو ملازمین اور عوام کے مفت علاج سے متعلق فیصلے کئے گئے۔

سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری دے دی، گھریلو ملازمین ہیلتھ کارڈ پربھی علاج کرا سکیں گے۔

- Advertisement -

ہیلتھ کارڈ کی حد سے زیادہ اخراجات کی صورت میں ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔

پنجاب ایمپلائزسوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن کو 200 ملین روپے گرانٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کے مریضوں کو ڈیجیٹل کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں