ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کی امداد سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کی امداد نہیں کرسکتے، جو بینظیر پروگرام میں رجسٹرڈ ہی نہیں ان کی مدد کیسے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو ہر وقت ہمیں بھاشن دینے کا شوق ہے، پہلے یہ بتائیں سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟ سندھ کو آثار قدیمہ بنا کر رکھ دیا، جو بارش کے پانی کی نکاسی نہیں کرسکتے ہمیں بتائیں گے کام کیسے کرنا ہے۔

یہ پڑھیں: سیلاب متاثرین نومولود بچوں کے نام نواز شریف اور مریم رکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کےباوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کی، بلاول بھٹو کے بیان کو زیادہ معتبر سمجھتی ہوں، باقی سیلابی سیاست کرنے والوں کے لیے دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سیلاب سے 47 لاکھ افراد متاثر ہوئے ، 26 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے،  ابتدائی سروے مکمل کرلیاگیا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں کے کاشت کاروں کو 20 ہزار فی ایکڑ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا پکا گھر گرگیا ہے تو اسے 10 لاکھ روپے ادا کیےجائیں گے، جس کا کچا مکان گرگیا ہے اس کو 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، کسی کی گائے یا بھینس مرگئی ہے تواسے 5 لاکھ روپے ادا کیےجائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں