ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے سیکیورٹی واپس لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(6 اکتوبر 2025): پنجاب حکومت نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی سمیت تمام بھائیوں سے سیکیورٹی واپس لے لی

پنجاب حکومت نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور دیگر بھائیوں سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے، پنجاب حکومت کے اقدام پر پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فی الفور سیکیورٹی بحال کرنے اور فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

علی قاسم گیلانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم سب بھائیوں کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، علی حیدر گیلانی طالبان کی حراست میں رہے، اب بھی انکی زندگی کو خطرہ ہے۔

علی فاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی واپس لینےکی وجہ سب کو سمجھ آتی ہے، ہم اس پر احتجاج ریکارڈ  کرائیں گے، سیکیورٹی کی واپسی سیاسی انتقام کا حصہ ہے، پنجاب حکومت کے ایسے فیصلے پر حیرت ہوئی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں