اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پنجاب نے کرونا کیسز میں کمی کے لیے قابل ستائش کام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں کرونا کیسز میں کمی آئی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 13جون کو 2705 نئے کیسز سامنے آئے تھے جو کم ہو کر 372 رہ گئے،پنجاب میں کرونا نئے کیسز میں 85 کمی آئی ہے،9 جون کو ٹیسٹ کا ریشو25 فیصد مثبت تھاجو کم ہوکر 5 تک آگیا ہے۔
پنجاب نے کوروناکیسز میں کمی کیلئے قابل ستائش کام کیاہے۔ 13جون کو2705نئے کیسز سامنے آئے تھے جو کم ہو کرکل صرف 372 رہ گئے،یوں نئے کیسز میں %85 کمی آئی۔ 9جون کو کُل ٹیسٹس کا %25 مثبت تھا جوکم ہوکر %5 تک آگیا ہے تاہم چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا، عیدالاضحی پر ہم سب کو دوگنی محنت کرنا ہوگی pic.twitter.com/mwAlmxPEW8
— Zafar Mirza (@zfrmrza) July 22, 2020
ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا، عید الاضحیٰ پر ہم سب کو دگنی محنت کرنا ہوگی۔
پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی
واضح رہے کہ پاکستان میں 24گھنٹوں میں ایک ہزار332 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 38افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 اور اموات 5677 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں ملک میں 18 ہزار 331 کرونا ٹیسٹ کیےگئے جبکہ ملک بھر میں 17لاکھ 76ہزار 882 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔