The news is by your side.

Advertisement

جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث محکمہ صحت پنجاب کا ملازم گرفتار

لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث اپنے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالرحمان شہریوں سے 4ہزار روپے رشوت لیکر جعلی انٹریاں کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دالحکومت میں کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، محکمہ صحت پنجاب نے لاہور ایکسپو سنٹر سے شہریوں کی ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ملزم عبدالرحمان شہریوں سے 4ہزارروپےرشوت لیکر جعلی انٹریاں کرتا تھا ، جعلی انٹریاں کرانے والا عبدالرحمان محکمہ صحت میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے جعلی ویکسی نیشن کارڈ یا سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ کرونا ویکسین لگوائے بغیر شہریوں کو سرٹیفیکٹ جاری کروانے یا جعلی بنا کر دینے کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کیں اور گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں