site
stats
پاکستان

پنجاب حکومت اشتہارات تک ہی محدود ہے‘محمودالرشید

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید کا کہناہےکہ حکمران 200ارب روپے اورنج ٹرین پر تو خرچ کرسکتے ہیں لیکن انسانی جانوں اور صوبے کے غریب عوام کی صحت پر ان کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےرہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نےصوبے میں صحت کےناقص معیار پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں صحت سے متعلق وائٹ پیپر جاری کیاہے۔جس میں اپوزیشن لیڈر ر میاں محمود الر شید نے عالمی ادارہ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ1000افراد کی آبادی کےلیے کم ازکم1ڈاکٹر،جبکہ 200افراد کے لیے1 ڈینٹیسٹ ہونا چاہیے۔

محمودالرشید نے پنجاب حکومت کے بدلا ہے پنجاب کے نعرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت صوبے میں 2173افراد کے لیے صرف 1ڈاکٹراور 400افراد کےلیے1ڈینٹیسٹ ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھاکہ اسپتالوں میں غریب کو ملنی والی مفت ادویات آئے روز ناپید رہتی ہیں۔

میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکومت کی غفلت کے باعث پنجاب میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد34لاکھ ہو گئی ہے اورہرسال بتدریج اس میں 2لاکھ اضافہ ہو رہا ہے،جبکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد70لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی سنجیدگی کا عالم یہ ہےکہ صوبے میں چار سال تک صحت کا وزیر ہی مقرر نہیں کیا گیا اب انہیں یاد آیا کہ صحت کا وزیر بھی ہونا چاہیے۔

میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ میواسپتال کا سرجیکل ٹاور ہو،چلڈرن اسپتال کا بون میرو ٹرانسپلانٹ ہو،جناح اسپتال کا برن یونٹ ہو یاجنرل اسپتال کا انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز ان میں سےکوئی بھی مکمل تعمیریا فعال نہ ہو سکا۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت اخبارات اور ٹیلی وژن میں اشتہارات تک ہی محدود رہتی ہےجبکہ انسانیت اسپتالوں کی راہ داریوں میں سسکتی رہتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top