منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

پنجاب میں طوفانی بارشوں اور آندھی نے تباہی مچا دی، 2 افراد جاں بحق، 18 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(4 اپریل 2026): پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید بارش اور آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

 ریسکیو الیون ٹو ٹو  کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے بعد مختلف حادثات میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق سرگودھا میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 55 سالہ عمر حیات جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ ان واقعات میں 6 بکریاں بھی ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئیں۔

اسی طرح چنیوٹ میں بھی چھتیں گرنے کے دو مختلف حادثات پیش آئے جن میں 40 سالہ خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بارش سے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ساہیوال میں دیواریں گرنے سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوئے، جبکہ فیصل آباد میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ بھکر، حافظ آباد اور ملتان میں بھی مکانات کی چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔

ترجمان ریسکیو نے مزید بتایا کہ میانوالی میں موسلادھار بارش کے دوران ایک مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں