لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو دینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنرماہانہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے کلیئرنس رپورٹس لینے کا پابند ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات ڈی سیزکو دینے کا فیصلہ کرلیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اضلاع کو ماہانہ 150اسلحہ لائسنس اور فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ،ڈی جی خان کوماہانہ 100اسلحہ لائسنس کاکوٹہ ملے گا جبکہ دیگر اضلاع کو ماہانہ 50 اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا کوٹہ دیا جائے گا۔
،ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوگا، ڈپٹی کمشنرماہانہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے کلیئرنس رپورٹس لینے کا پابند ہوگا اور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کےلئے ٹھوس وجوہات بھی بتانا ہوں گی، بغیرٹھوس وجہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر،عملہ برطرف ہوگا۔
،ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس جاری کرنےکےبعدماہانہ رپورٹس محکمہ داخلہ کوبھجوانا ضروری ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب کسی بھی شخص کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر سکتا ہے،ذرائع
اسلحہ لائسنس معاملےپرڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی ، جس میں متعلقہ ضلع کاپولیس افسر،اسپیشل برانچ افسرودیگر اداروں کےافسران شامل ہوں گے، کمیٹی ماہانہ اجلاس کر کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے یا نہ کرنےکی منظوری دے گی۔