تازہ ترین

سانحہ انار کلی پر جے آئی ٹی تشکیل، ایس پی سی ٹی ڈی نصیب سربراہ ہوں گے

لاہور : پنجاب حکومت نے سانحہ انار کلی پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ، جے آئی ٹی کےسربراہ ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ انار کلی پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کےسربراہ ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ ہوں گے۔

ڈی ایس پی اشرف چدھر،انسپکٹرمنیراحمد،آئی بی اور دیگرادارے کے افسر بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

خیال رہے صوبہ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انار کلی دھماکے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

یاد رہے انارکلی دھماکے کیلئے جائے وقوعہ پر بم ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی ہے ، تفتیشی ذرائع نے بتایا تھا کہ جائے وقوع تک ڈیوائس رکھنے والا شخص اکیلا آیا ، نامعلوم ملزم نے پینٹ شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی تھی، دہشت گرد نےطارق انٹر پرائز کے سامنے بیگ رکھا اور ڈیوائس رکھنے کے بعد ملزم رکشہ پر بیٹھ کر لاری اڈے گیا۔

ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہے تاحال گرفتاری نہ ہوسکی ، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کانیٹ ورک بریک کرنے پرتفتیش جاری ہے تاہم جائے وقوع کےقریب سے زیرحراست مزدور بھی رہا کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو لاہور کے علاقے انار کلی میں ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوئے۔

Comments