ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

محکمہ داخلہ پنجاب میں نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ میں نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کے پروجیکٹ میڈیا تھنک ٹینک فارم ریزیلینس اینڈ کاؤنٹر نیریٹو انیشیٹو میں درج ذیل اسامیوں کے لیے ماہر پرجوش اور متحرک امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

ان بھرتیوں کے دوران بہترین تنخواہ بھی ادا کی جائے گی۔

اسامیاں

  • ویڈیو ایڈیٹر، اینیمیٹر
  • گرافک ڈیزائنر
  • سوشل میڈیا آپٹیمائزیشن ایکسپرٹ
  • ڈیجیٹل میڈیا مانیٹرنگ اسسٹنٹ
  • الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ اسسٹنٹ
  • درخواست دینے کا طریقہ: امیدوار درج ذیل ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کریں:

https://www.jobs.punjab.gov.pk

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 26-05-2026 ہے۔

اہم ہدایات:

تمام درخواستیں صرف پنجاب جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کروانا لازمی ہیں۔ آن لائن جمع کروانے کے بعد، امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ درج ذیل دستاویزات بذریعہ رجسٹرڈ کورئیر آخری تاریخ سے پہلے نیچے دیے گئے پتے پر ارسال کریں۔

  • آن لائن درخواست کی پرنٹ شدہ کاپی
  • اپ ڈیٹ شدہ سی وی
  • شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی تصدیق شدہ نقول
  • تعلیمی اسناد اور تجربے کے سرٹیفکیٹس کی تصدیق شدہ نقول
  • دو عدد پاسپورٹ سائز حالیہ تصاویر اور دیگر متعلقہ دستاویزات
  • پتہ برائے ارسالِ دستاویزات: سیکشن آفیسر (جنرل)

حکومتِ پنجاب، محکمہ داخلہ، پنجاب سول سیکرٹریٹ، لوئر مال، لاہور جبکہ مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 042-99211654۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں