جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثات، میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دو مختلف شہروں میں خطرناک ٹریفک حادثات کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہولناک حادثات پنجاب کے شہر اوکاڑہ اور لاہور میں پیش آئے، ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 9 شہری جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہےکہ اوکاڑہ کے قومی شاہراہ پر ٹرک کی زد میں موٹرسائیکل آگئی جس کے باعث 5افرادجاں بحق ہوئے، حادثے کے مقام پر ریسکیوٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جاں بحق افراد میں 2خواتین اور 2بچے شامل ہیں۔

دوسرا ٹریفک حادثہ لاہور کے علاقے سندر میں پیش آیا جہاں ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آگئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے میں میاں بیوی اور 2 بچےجاں بحق ہوئے، جبکہ ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، حادثے کی وجہ گاڑی کی تیز رفتار یا پھر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں