ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

اسپتالوں میں کن ملازمین کو باڈی کیم لگائے جائیں گے، کس کا استثنیٰ ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (22 جنوری 2026): پنجاب حکومت نے اسپتالوں میں شفافیت کے لیے عملے کو باڈی کیم لگانے کے لیے کیمرے خرید لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے اسپتالوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے عملے کو باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر پیشرفت کرتے ہوئے کیمرے خرید لیے گئے ہیں تاہم انہیں لگانے کا منصوبہ محدود کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں فارماسسٹ، اسٹور کیپرز اور سیکیورٹی سپروائزر کو باڈی کیم لگائے جائیں گے جب کہ نرسز کو تا حال باڈی کیم نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گنگا رام اسپتال نے 25 باڈی کیم، جناح اسپتال نے 35، جنرل اسپتال نے 25، سروسز اسپتال میں میں 20 اور چلڈرن اسپتال میں 25 سے زائد باڈی کیم کی خریداری کی گئی ہے جب کہ میو اسپتال بورڈ کی منظوری کے بعد باڈی کیم خریدے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اسپتالوں نے 30 دن بیک اپ کے بجائے ایک دن بیک اپ والے باڈی کیم خریدے۔ 30 دن بیک اپ والا باڈی کیم ڈیڑھ لاکھ روپے جب کہ ایک دن بیک اپ والا باڈی کیم 7 ہزار روپے کا ہے۔ تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باڈی کیم کی ویڈیو ایک ماہ محفوظ رکھنے کے بعد ڈیلیٹ کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ طلب کے باعث باڈی کیم بلیک میں فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اب 7 ہزار والا باڈی کیم 10 ہزار روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ فنانشل آڈٹ کے خوف سے مہنگے باڈی کیم خریدنے سے گریزاں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں