اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

پنجاب کے اسپتالوں میں نیا قانون آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے اسپتالوں میں عملے پر باڈی کیمرے لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں، وارڈ بوائز اور فارمیسی عملے کے لیے باڈی کیم پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کارروائی ریکارڈ کرنا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

پروگرام باخبر سویرا میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب خان نے کہا کہ آپ نے اسپتال کے حالات ٹھیک کرنے ہیں، باڈی کیم لگانے ہیں یا جو بھی مانیٹرنگ کا سسٹم لانچ کرنا ہے تو پہلے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کے محکمے تبدیل ہوتے رہتے ہیں، چھ ماہ رہتے ہیں اس کے بعد چلے جاتے ہیں اور اس طرح کی پالیسی لے آتے ہیں جن کا اسپتالوں کے اندر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

ڈاکٹر شعیب نے کہا کہ پوری دنیا کے اندر کہیں بھی ہیلتھ پروفیشنلز کو باڈی کیم نہیں لگائے جاتے کیونکہ مریض اور ڈاکٹر کی پرائیویسی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گریڈ 4 کے ملازم نے بھی باڈی کیم لگائے ہیں تو مریض کی پرائیویسی نہیں رہے گی۔

ڈاکٹر شعیب نے کہا کہ اسپتالوں کے اندر 70 فیصد کام ڈاکٹروں کے ساتھ اسٹاف کررہے ہوتے ہیں، یہاں پہلے ہی ہیلتھ پروفیشنلز کی کمی ہے، باڈی کیمرے لگانے کا مقصد میری سمجھ سے باہر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں