جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

صوبے کے اسپتالوں کے لیے بڑی خبر، PLA فنڈز میں سے ڈاکٹروں اور ایڈمن کا شئیر ختم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (24 جنوری 2026): محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار جامع PLA پالیسی نافذ کر دی ہے، اسپتالوں میں فنڈز کے غلط اور غیر ضروری استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

نئی پالیسی کے نفاذ سے پرانا فنڈ ڈسٹری بیوشن میکنزم فوری طور پر ختم ہو گیا ہے، اور اسپتالوں میں پی ایل اے فنڈز میں سے ڈاکٹروں اور ایڈمن کا شئیر ختم کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اسپتال فنڈز کا استعمال صرف مریضوں کی فلاح کے لیے ہوگا.

سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں کمرشل اور پرسنل لیجر اکاؤنٹس کے استعمال کا واضح فریم ورک جاری کر دیا گیا ہے، اور ادویات اور طبی ساز و سامان کی قلت ختم کرنے کے لیے فنڈز کے استعمال کو ریگولیٹ کر دیا گیا ہے۔

خشک سردی اور وائرل انفیکشنز سے بچوں میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 60 فی صد فنڈز ادویات اور ضروری طبی سامان پر خرچ ہوں گے، 40 فی صد فنڈز ایمرجنسی، انفراسٹرکچر اور مریضوں کی سہولت پر خرچ کیے جا سکیں گے۔ مریضوں کے علاج سے غیر متعلقہ اخراجات، گاڑیوں اور غیر ضروری اشیا کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ایل اے فنڈز سے فرنیچر یا آئی ٹی خریداری صرف مریضوں کی سہولت سے مشروط ہوگی، اور تمام اسپتالوں کو وصولیاں نامزد کمرشل بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

فنڈز کے استعمال کی مانیٹرنگ KPIs کے ذریعے کی جائے گی جس میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی، PLA فنڈز کے استعمال کے لیے بورڈ آف مینجمنٹ اور مجاز اتھارٹی کی منظوری لازمی قرار دے دی گئی، محکمہ صحت کے مطابق نئی پالیسی سے مریضوں کو فوری، مؤثر اور معیاری علاج میسر آئے گا۔ اس پالیسی کا اطلاق پنجاب کے تمام ٹرشری کیئر اسپتالوں پر ہوگا۔

+ posts

حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں