جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت نے پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی کو 16 ستمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اور عوامی اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی کو 16 ستمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی میں رقم ادا کر کے قیام کرسکیں گے۔ دونوں جگہوں پر کمرے کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ہاؤس مری سے ایک ماہ میں تقریباً 10 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔ گورنمنٹ ہاؤس مری کو کچھ عرصہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مختلف محکموں کے177 گیسٹ ہاؤس عوام کے لیے کھول چکی ہے، سرکاری عمارتوں کو عوام کے کیے کھولنا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی طرف قدم ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اقدام سے سرکاری ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز کو آمدن ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں