پنجاب میں کالعدم تنظیمیں قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرسکیں گی -
The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں کالعدم تنظیمیں قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرسکیں گی

لاہور: حکومتِ پنجاب نے 61 کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

صوبائی حکومت نے سلسلے میں پابندی کا شکار جماعتوں کی فہرست ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کو ارسال کردی ہے تاکہ پابندی کا عملی نفاذ ممکن ہوسکے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ کالعدم تنظٰمیں کسی بھی صورت عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی مجاز نہیں ہیں۔

صوبائی حکومت نے تنبیہہ کی ہے کہ ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے پرعائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی کالعدم تنظیموں پرقربانی کی کھالیں جمع کرنے کی پابندی عائد کررکھی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں