The news is by your side.

Advertisement

اسم محمدﷺ لکھنے کے مقابلے کا انعقاد ، فرانسیسی صدر کی ہرزہ سرائی کا جواب

لاہور : محکمہ اطلاعات پنجاب  نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورفرانسیسی صدرکے متعصبانہ بیانات  کے ردعمل میں  اسم محمدﷺ لکھنے کا مقابلہ اور نمائش  کے انعقاد  کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورفرانسیسی صدرکے متعصبانہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے مثبت انداز میں جواب دینے کے لیے منفرد اقدام اٹھایا۔

محکمہ اطلاعات پنجاب اسم محمدﷺ لکھنے کا مقابلہ اور نمائش منعقد کرےگا ، خطاطی مقابلےاور نمائش کا افتتاح وزیر اعلٰی پنجاب 12ربیع الاول کے موقع پر کریں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 3دن جاری رہنے کے بعد مقابلہ یکم نومبر کو اختتام پذیر ہو گا، شر پسند گروہوں کی ہرزہ سرائی کاجواب دینے کایہ منفرد طریقہ ہو گا، فرانسیسی صدر کےغیر ذمہ دارانہ بیانات سےمسلم امہ کےجذبات مجروح ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں