تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

وزیر داخلہ پنجاب کا پی ٹی آئی کارکنوں سے زیادتی کا ازالہ نہ ہونے پر وزارت چھوڑنے کا اعلان

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی کارکنوں سے زیادتی کا ازالہ نہ ہونے پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے میرے چیف منسٹر پنجاب کا حکم ملا ہے جس نے بھی مئی کے مہینے میں آئین اور قانون شکنی کی ہے اس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیر داخلہ پنجاب نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا مسلم لیگ ن کے وہ دبنگ لیڈر جنہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے ہم نے چیک کیا ہے آپ تو سارے اسلام آباد بیٹھے ہیں۔ واپس آئیں گے۔

کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سارےلیڈرز پنجاب سے بھاگے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں سے زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔

Comments