لاہور : ملازمین کی 89 چھٹیوں کی منظوری کے لئے نئے قواعد جاری کردیے گیے ، اب گریڈ 17 تک کے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹی کی منظوری دے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے تدریسی اسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی عملے کی چھٹیوں سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیوں کی منظوری کے اختیارات اسپتال انتظامیہ سے واپس لے لیے گئے ہیں۔
نئے قواعد کے تحت ٹیچنگ اسپتال گریڈ 17 تک کے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹی کی منظوری دے سکیں گے۔ تاہم سینئر رجسٹرار سے لے کر پروفیسرز تک کی چھٹیوں کی منظوری اب محکمہ صحت پنجاب کے حکام دیں گے۔
سرکاری اسکیموں سے متعلق تمام خبریں
اسی طرح گریڈ 18 سے 20 کے جنرل کیڈر ڈاکٹروں کی چھٹیوں کی منظوری بھی اب پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے مشروط ہوگی۔
البتہ اسپتال انتظامیہ کو خواتین ڈاکٹروں اور عملے کے لیے میٹرنٹی اور عدت (بیوگی) کی چھٹیوں کی منظوری دینے کا اختیار برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپتال سربراہان کو تمام ڈاکٹروں اور سرکاری ملازمین کے لیے 89 دن تک کی چھٹی منظور کرنے کا اختیار حاصل تھا، تاہم نئے فیصلے کے تحت یہ اختیارات صوبائی سطح پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔


