ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت پنجاب نے کاروباری افراد کی بڑی مشکل آسان کردی، وہ اب دفاتر یا گھروں سے بیٹھ کر ’’ای بز‘‘ پورٹل کے ذریعے مختلف کاروباری معاملات نمٹا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کاروباری برادری کے لیے خوشخبری آگئی، حکومت پنجاب نے ’’ای بز‘‘ پورٹل کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

’’ای بز‘‘ پورٹل کاروباری سہولتوں کی فراہمی کی سمت ایک انقلابی قدم ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو جدید، تیز اور شفاف سروسز فراہم کرنا ہے۔

حکومتی ترجمان نے بتایا کہ اب کاروباری افراد دفاتر یا گھروں سے بیٹھ کر ’’ای بز‘‘ پورٹل کے ذریعے مختلف کاروباری معاملات نمٹا سکیں گے، جس سے سرخ فیتے، تاخیر اور غیر ضروری جھنجھٹ سے نجات ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں : آسان کاروبار کارڈ اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ای بز‘‘ پورٹل شفاف، مؤثر اور کاروباردوست پنجاب کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور سرمایہ کاری کے مواقع مزید بہتر ہوں گے۔

حکومت پنجاب کے مطابق پورٹل کے ذریعے لائسنس، اجازت نامے اور دیگر کاروباری خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی، جس سے کاروباری برادری کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں