ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

خبردار! اب ٹریفک چالان ویڈیو ثبوت کے ساتھ جاری کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(12 فروری 2026): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ون ایپ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک میں پہلی بار شواہد پر مبنی انفورسمنٹ میکنزم متعارف کرواتے ہوئے ڈیجیٹل ٹریفک چالان سسٹم “ون ایپ” کا افتتاح کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اب ٹریفک چالان ویڈیو ثبوت کے ساتھ جاری کیا جائے گا، نیا نظام ویڈیو شواہد کی مدد سے چالان جاری کرکے شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی ریکارڈنگ کو محفوظ طریقے سے محفوظ کیا جائے گا اور ان کی تصدیق کی جائے گی۔

نئے نظام کے تحت موقع پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصدیق ممکن ہوگی، جبکہ گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن بھی کی جا سکے گی۔

ترجمان کے مطابق تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر اسٹیٹس، سیور اور کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا سکے گا۔

دوسرے مرحلے میں پوائنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا۔ شہریوں کو ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے موصول ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں