The news is by your side.

Advertisement

ٹی 10 لیگ، بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں پنجابی لیجنڈز کو شکست

شارجہ: ٹی 10 لیگ کے تیسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجابی لیجنڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کرفتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں کپتان مصباح الحق کی پنجابی لیجنڈز اور سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرز کے درمیان ایونٹ کا تیسرا مقابلہ ہوا، پنجابی لیجنڈز نے مقررہ 10 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز اسکور کیے، عمر اکمل 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے انور علی اور ایم ڈی لیانگ نے 2 ، 2 کھلاڑیوں جبکہ عامر یامین اور محمد نوید نے 1 ، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 5 کے مجموعی اسکور پر انہیں پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 21 کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی ایک ساتھ آؤٹ ہوئے اور 5ویں اوورز کے اختتام پر احمد شہزاد بھی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔

نئے آنے والے بیٹسمین انور علی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح سے ہمکنار کروایا، انہوں نے 6 بالز پر 2 چھکوں کی مدد سے 14 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے عامر یامین 18 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ حسن علی 4 وکٹیں لے کر پنجاب لیجنڈز کے نمایاں باؤلر رہے۔

Image may contain: 1 person, beard and text

 

پنجابی لیجنڈ اننگز

آخری اوور میں انور علی نے مصباح الحق سمیت 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ساتویں اوور کی دوسری بال پر کپتان شعیب ملک عامر یامین کی بال پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، انہوں نے 15 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

اوپنر کامران اکمل اور کپتان شعیب ملک نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 اوورز میں نہ صرف اپنی 50 رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ ٹیم کے مجموعی اسکور کو 65 تک پہنچایا۔

پنجاب لیجنڈز کو اچھی شراکت داری نہ مل سکی، دوسرے اوور میں 9 کے مجموعی اسکور پر اوپنر رونچی آؤٹ ہوگئے۔

اسکواڈ

No automatic alt text available.

قبل ازیں کل پہلا میچ کیرالا کنگز اور بنگال ٹائیگرز کے مابین کھیلا گیا جس میں اسٹرلنگ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مراٹھا عربینز اور پختونز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 10 لیگ، شاہد آفریدی کی ہیٹ ٹرک، مراٹھا عربینز کو شکست

یہ بھی پڑھیں: ٹی 10 لیگ، اسٹرلنگ کی شاندار بیٹنگ، بنگال ٹائیگرز کو شکست

پختونز ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پہلے اور اننگز کے چوتھے اوور میں روسو، براؤ اور کپتان وریندر سہواگ کو آؤٹ کر کے ٹی ٹین لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اپنے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں