جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پنجاب میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا عمل 10 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے انتظامی امور کے ابتدائی مراحل کل 16 اپریل تک مکمل ہوں گے، حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 تا 21 اپریل کے درمیان جاری کردی جائے گی۔

حلقہ بندیوں کی فہرست برائے اعتراضات 25 مئی کو شائع کی جائے گی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات 26 مئی سے 23 جون تک دائر کیے جاسکیں گے۔

عوام کی جانب سے دائرہ کردہ تمام اعتراضات 22 جولائی تک نمٹا دیے جائیں گے، حلقہ بندی کمیٹیوں کو اتھارٹیز کے اقدامات سے 4 اگست تک آگاہ کردیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں یونین کونسلوں کی حتمی فہرست 10 اگست تک شائع کردی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں