الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پول کی تاریخ پر مشاورت شروع کر دی۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کی پول تاریخ پر مشاورتی اجلاس 20 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پول کی تاریخ پر مشاورت کیلئے صوبائی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مشاورتی اجلاس سے قبل صوبائی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی پول تاریخ پرالیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت میں مشاورت ہو گی۔ مشاورتی اجلاس الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا جس میں صوبائی کابینہ کمیٹی کو شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کو انتخابات ایکٹ 2017 اور پنجاب بلدیاتی حکومت ایکٹ کے تحت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔


