تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پنجاب؛ لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع، حجام اور بیوٹی پارلر کھولنے کی اجازت

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں اکتیس مئی تک توسیع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صوبے کے تمام بڑے شاپنگ مالز اور تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں 4 دن کھلیں گی، جن میں الیکٹرانکس، اسٹیل، ایلومونیم، حجام کی دکانیں، بیوٹی پارلر ، سیلون، تندور، گروسری اور جنرل اسٹور صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے شدید متاثر مریضوں کے علاج کے لیے گائیڈ لائنز جاری

نوٹی فکیشن کے مطابق حجام،سلون، بیوٹی پارلراورجمنیزیم کھول دیئےگئے، علاوہ ازیں کنسٹریکشن انڈسٹریز کو ایس اوپیز کے تحت کھولنےکی اجازت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے لاہور کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں اب تک کرونا کے 10 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 191 اموات بھی ہوئیں جبکہ 4 ہزار 131 مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -