لاہور: پنجاب میں فیصل آباد ڈویژن ، ساہیوال، پاکپتن، چیچہ وطنی اور پسرور کے مدارس میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کیا گیا، فیصل آباد کے چار اضلاع کے مدارس کو آپریشن میں ہدف بنایا گیا ، کمالیہ اور نواں لاہور کے چار مدارس میں بھی پولیس نےآپریشن کیا جبکہ چیچہ وطنی،ساہیوال ااور پسرور کے مختلف مدارس کی تلاشی لے گئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن دھماکاخیزمواد،منافرت پرمبنی مواد،اشتہاری ملزمان کی موجودگی پر کیا گیا۔