The news is by your side.

Advertisement

ایم بی بی ایس فائنل سپلمنٹری امتحانات کی اجازت دیدی گئی

لاہو: پنجاب میں ایم ایم بی ایس پروفیشنل فائنل سپلمنٹری امتحان کی اجازت دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں ایم ایم بی ایس پروفیشنل فائنل سپلمنٹری کے امتحانات منعقد کرنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

سیکریڑی پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ محمد عثمان کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوایچ ایس، کنگ ایڈورڈ، فاطمہ جناح، سپیئریراور یونیورسٹی لاہور کو امتحان لینےکی اجازت دی گئی ہے۔

سیکریڑی پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ صرف ایم بی بی ایس پروفیشنل فائنل سپلیمنٹری امتحان کی اجازت دی گئی ہے تاہم دیگر تمام تعلیمی ادارے اور امتحانات تاحکم ثانی موخررہیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی رابطہ کمیٹی نے اسکولز کی بندش کےفیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جامعات اور مدارس میں امتحانات کے انعقاد کو فوری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم نےتمام صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے، سیکریٹری تعلیم نےچاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرحکومت میں واضح ہدایات دی ہیں کہ تمام امتحانات ملتوی کر دیے جائیں۔

سیکریٹری تعلیم کے مطابق یہ امتحانات کیلئےموزوں وقت نہیں ہے، قومی رابطہ کمیٹی نےفیصلہ کیا ہے کہ ملک بھرمیں تمام امتحانات ملتوی کیے جائیں، صوبائی حکومتیں اس بات کویقینی بنائیں کوئی امتحان نہ ہو۔

کچھ تعلیمی اداروں اور مدارس نےجون جولائی میں امتحانات لینےکی درخواست کی تھی جس پر غور کرنے کے بعد تمام امتحانات کے انعقاد کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں