منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

پنجاب میں معدنیات اور قدرتی ذخائر کی تلاش کے لیے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(4 مارچ 2026): پنجاب میں معدنیات اور قدرتی ذخائر کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کینیڈین گروپ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

حکومتِ پنجاب نے صوبے میں چھپے ہوئے معدنی اور قدرتی ذخائر کی دریافت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جدید ترین سیٹلائٹ اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور ایک کینیڈین گروپ کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

چیئرمین پی بی آئی ٹی کے مطابق اس شراکت داری کے تحت سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو جدید ریموٹ سینسنگ اور جغرافیائی تجزیات کے ذریعے ایسی معلومات میں تبدیل کیا جائے گا جو ذخائر کی درست نشاندہی میں مددگار ثابت ہوں گی۔

چیئرمین پی بی آئی ٹی نے مزید بتایا کہ جیو اسپیشل اینالیٹکس کی بدولت پنجاب میں موجود وسائل کی بہتر منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی، جس سے نہ صرف معدنیات کی تلاش کے عمل میں تیزی آئے گی بلکہ صوبے کی معاشی ترقی کے نئے راستے بھی کھلیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں