The news is by your side.

Advertisement

پیراگون تو ابتدا ہے، کرپشن اور ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے، فیاض الحسن

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیراگون تو ابتدا ہے آشیانہ اقبال کی کرپشن بھی سامنے آنی ہے، کرپشن اور ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آشیانہ اقبال کی کرپشن بھی سامنے آنی ہے، آشیانہ پر سرکار نے اربوں روپے لگادئیے ایک اینٹ تک نہ لگی۔

سعد رفیق، سلمان رفیق لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے ہیں

فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات

انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے سن رہے تھے یہ جھکنے والے نہیں، ایک پھنسنے لگتا ہے تو دوسرا اسے پتلی گلی سے بھاگنے دیتا تھا، اب وہ دور گزر گیا، کرپشن کرنے والوں کی پکڑ ہوگی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2001 میں نواز شریف، شہباز شریف بکتر بند میں جاتے تھے، دونوں بھائی بکتر بند میں چکرر لگارہے تھے تو ان کا کاروبار ہورہا تھا، طیارہ سازش کیس کے فیصلے کے وقت سعد رفیق کاروبار چلا رہے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق قیصر امین بٹ نے بہت کچھ بتادیا ہے، سعد رفیق، سلمان رفیق لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے وزیراعظم کی قیادت میں اچھا کام کررہے ہیں، سسٹم میں کچھ خرابیاں ہیں، معاملات کو تیزی سے چلنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہبازبڑھکیں مارتے تھے بھاگنے والے نہیں،اب فرار ہونے کی کوشش کیوں کررہےہیں، فیاض الحسن چوہان

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کھربوں کی کرپشن پر سیاست ختم اور انہیں پابند سلاسل ہونا ہے، یہ سمجھتے ہیں نکل گئے تو بچ جائیں گے، پکڑے گئے تو پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، شریف برادران میں جرأت نہیں کہ وہ کسی کا سامنا کرسکیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں