پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ، صرف 4 دن کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد چالان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب بھر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر صرف چار دن کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد چالان کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ صرف چار دن کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 25 کروڑ 73 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران 49 ہزار 961 موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں ضبط کی گئیں، وارننگ کے باوجود ون وے سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر 18 ہزار سے زائد مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جن میں تین سو کے قریب 18 سال سے کم عمر لڑکے شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کم عمر ڈرائیورز کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کم عمر طلبہ کی گرفتاریاں رکوا دیں۔

حکومت نے سولہ سال کے بچوں کے لیے اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا ہے، جبکہ صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے طلبہ کے لیے خصوصی ہفتہ آگاہی منایا جائے گا۔

ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ڈرون کیمرے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں