ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل سوار افراد کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

محکمہ ایکسائز فیصل آباد کے مطابق اب موٹر سائیکل سواروں سے نمبر پلیٹ کی فیس چارج نہیں کی جائے گی، شہری محکمہ ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق اپنی نمبر پلیٹ خود تیار کرواسکتے ہیں۔

نمبر پلیٹ سفید میٹل کی ہونی چاہیے جس پر سیاہ رنگ کے اُبھرتے ہوئے حروف اور ہندسے واضح طور پر درج ہوں گے۔

 لمبی نمبر پلیٹ: 205 × 70 ملی میٹر

چوکور نمبر پلیٹ: 200 × 170 ملی میٹر

محکمہ ایکسائز کے مطابق شہری اپنی موٹر سائیکل پر مقررہ سائز اور معیار کے مطابق نمبر پلیٹ لگوائیں اور غیر معیاری نمبر پلیٹ سے گریز کریں۔

ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv

حکام کا مزید کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار قانون کی پابندی کریں اور محفوظ سفر کریں۔

 

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں