شرقپور شریف(17 اکتوبر 2025): پنجاب کے ایک گاؤں مدر شریف میں بھتیجے نے چچا کے گھر پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔
یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر شرقپور شریف میں پیش آیا ہے جہاں بھتیجے نے چچا کے گھر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، مقتولین میں ماں، باپ اور بیٹی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اس واقعے کے بعد فرار ہوگئے، ملزم اور مقتولین کے درمیان گھر کے باہر مٹی ڈالنےکا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کی شناخت خادم حسین، بشریٰ خادم اور حنا کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسد ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، جلد کی گرفتاری عمل میں لائے جائے گی جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


