The news is by your side.

Advertisement

پنجاب: کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 2 ہزار 879 ہوگئی

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 18 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ 18 مریضوں کے انتقال کرجانے کے بعد صوبے میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 879 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کرونا کے 63نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد ایک لاکھ15ہزار138 ہوگئی۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا کے 18لاکھ77ہزار938ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ جبکہ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 98ہزار34 ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا مزید 48 افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی جبکہ 3 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کرونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کرونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا، ایک دن میں 48 اموات

جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 954 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کروناوائرس سے 48 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد7ہزار744 تک جا پہنچی جبکہ ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ 31ہزار 760 ہوگئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں