جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

نوجوانوں کو تین لاکھ روپے بلاسود ملیں گے، بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پرواز گارڈ کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو تین لاکھ روپے بلاسود فراہم کے جائیں گے۔

پرواز کارڈ، راہ روزگار، اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانا ترجیح ہے، ہنرمند، تعلیم یافتہ بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرواز کارڈ کے ذریعے رقوم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری ہوں گے، کوئی بھی نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہیں رہے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے موقع فراہم کررہے ہیں، چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 2 لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی گئی، ایک ہزار بچوں کو ٹریننگ دے کر گارمنٹس کے شعبے میں روزگار دیا گیا۔

یہ پڑھیں: رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق بڑی خوشخبری

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو ہرمند بنانے کے ساتھ روزگار بھی فراہم کیا جارہا ہے، ای کامرس کے ذریعے بھی نوجوان باعزت روزگار کما رہے ہیں، صوبے کے تمام وسائل عوام کی خدمت پر خرچ کیے جارہے ہٰں، موبائل پولیس اسٹیشن گھروں کی دہلیز پر عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنر افرادی قوت کی طلب دنیا بھر میں ہے، ہمیں صرف ٹریننگ دینا ہوگی، ہمارے نوجوان باصلاحیت، دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں