لاہور : پی ایس ایل فائنل لاہور میں منعقد کرنے کے حتمی فیصلے کے بعد پنجاب پولیس نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے جس کے تحت 12ایس پیز اور 35 ڈی ایس پیز کی سربراہی میں لاہور بھر میں سیکیورٹی کے لیے7ہزار پولیس اہلکارتعینات ہوں گے جب کہ 84 ایس ایچ اوز قذافی اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی انجام دیں گے۔
یہ پڑھیں : دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 4 مقامات پر تلاشی لی جائے جس کے لیے بائیومیٹرک ڈیوائسز استعمال کی جائیں گی اور واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹر، برئیرز استعمال ہوں گے جب کہ اصل شناختی کارڈ کے بغیر داخلہ ممنوعہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : فائنل کے ٹکٹ کل سے ملیں گے، 8 سیکیورٹی آفیشل پاکستان آئیں گے، سیٹھی
ترجمان پولیس کے مطابق عوام کو بہترین اور پرامن تفریح مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں جس کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہے ہیں جس کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔