جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس ہیکرز کے خلاف سرگرم، نوگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

احمد کھوکھر

لاہور: پنجاب پولیس پاکستان میں چھپے ملکی و غیر ملکی سطح پر لوگوں کے اکائنٹس کریڈٹ کارڈزاور دیگر ویب وائٹس کے ہیکرز کے خلاف سرگرم ہو گئی، ستوکتلہ پولیس نے لاہور کے علاقے پی آئی اے سوسائٹی میں چھاپہ مارکرنو ہیکرز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ہیکرز کچھ عرصہ سے لاہور کے علاقے پی آئی اے کالونی کے عباس پلازہ میں ایک نجی آفس کی آڑ میں لوگوں کو بذریعہ انٹرنیٹ لوٹنے کا بازار سرگرم کئے ہوئے تھے۔

mobile-post-1

ہیکرزملکی وغیرملکی سطح پران کے اکاﺅنٹس، کریڈٹ کارڈز اور ویب سائٹس ہیک کرتے اوران کو بلیک میل کرتے تھے۔

ستو کتلہ پولیس نے ہیکرزکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہیکنگ گروپ کے سرغنہ حیدرعلی جعفری سمیت نوہیکرزکو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے 21لیپ ٹاپس اور درجن سے ذائد موبائل فونز اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئے ہیں۔پولیس کی جانب سے ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں