بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

پولیس ملازمین کے بچوں کو اسکالرشپ کی مد میں کروڑوں روپے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (5 دسمبر 2025): پنجاب پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل اسکالرشپ کی مد میں 59 کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد کی رقم جاری کر دی گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 54 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی دی گئی جبکہ علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کیلیے 29 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونہار طلبہ کیلیے خصوصی اسکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان

پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 25 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد رقم جاری، گزارا الاؤنس کی مد میں فیملیز کو 19 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہل خانہ کو 5 کروڑ 97 لاکھ 50 ہزار روپے دیے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں ایک کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد دیے گئے، ان کی ویلفیئر پر 1 ارب 96 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں