بہاول پور : پنجاب پولیس نے اوچ شریف میں 10 سالہ لڑکی سے عمر رسیدہ رشتہ دار کی شادی ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے موضع رام کلی کے علاقے میں پولیس نے کمسن لڑکی 40 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی۔
بڑی عمر کے شخص نے 10 سالہ بچی کی زبردستی شادی کروائی جارہی تھی، شادی کی ویڈیو میں بچی کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے کمسنی میں زبردستی شادی کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے دولہے کو حراست میں لےکر شادی کی ناکام بنادی۔
ڈی پی او بہاول پور محمد صہیب اشرف کی جانب سے بچی کی زبردستی شادی کروانے والے افراد کے خلاف پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایات کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز پر سندھ کے شہر شکارپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سال کی بچی کا 13 سال کے لڑکے سے نکاح ناکام بنایا تھا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دولہے کے باپ کو گرفتار کرلیا جبکہ نکاح خوار فرار ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پولیس نے تھرپارکر میں شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر کم عمری کی شادی کے جرم میں دو دولہا سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
بعد ازاں گرفتار افراد کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔