منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو آفر دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی ’جیل بھرو تحریک‘ شروع ہوتی ہی پولیس نے مال روڈ پر پوزیشنیں سنبھال لیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشن شعیب کی قیادت میں پولیس مال روڈ پر موجود ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو قیدیوں کی گاڑی میں بیٹھنے کی آفر دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جو گرفتاریاں دینا چاہتے ہیں وہ گاڑیوں میں بیٹھ سکتے ہیں، قیدیوں کی گاڑیاں موجود ہیں جس نے بھی گرفتاری دینی ہے وہ دے دے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 22 فروری سے لاہور میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شہر سے پی ٹی آئی کی تحریک میں گرفتاریاں شروع ہوگئیں۔

پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے وعدے کے مطابق سب سے پہلے گرفتاری دی۔ وہ نعرے لگاتے ہوئے خود ہی قیدی وین میں بیٹھ گئے۔ ان کے ساتھ اسد عمر، اعظم سواتی اور عمر سرفراز چیمہ نے بھی گرفتاری دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں