تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

لاہور: انسدادِ ہنگامہ آرئی فورس کے افسران تربیت سےفرار، حکام برہم

لاہور: انسدادِ ہنگامہ آرائی فورس کی تربیتی مشقوں کے درمیان پنجاب پولیس کے افسران بھاگ نکلے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں انسداد ہنگامہ آرائی فورس کی تربیتی مشقیں جاری ہیں، جس میں پنجاب پولیس کے افسران نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کئی افسران مشقیں ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

یہ راز کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے اچانک چھاپے کے دوران افشا ہوا، جب کمانڈنٹ ٹریننگ سینٹر کو افسران کی غیرموجودگی کاعلم ہوا، ٹریننگ سینٹرچھوڑکرجانےوالےافسران پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔

پولیس افسران کے غیرذمہ دارانہ رویےپر اے آئی جی ٹریننگ علی ناصر نے آئی جی پنجاب کے دفتر مراسلہ بھجوادیا ہے، مراسلہ میں بتایا گیا کہ تربیتی مشقوں لینا بھی گوارا نہ کیا، تربیتی مشقوں سے راہ فرار اختیار کرنے والوں میں2ایس ایس پیزاور8ایس پیز شامل ہیں، بھگوڑے افسران میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کا نام سرفہرست ہے۔

Comments

- Advertisement -