لاہور : پاک افغان سرحدی کشیدگی کے باعث پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور دہشت گردوں، شرپسندوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں پاک افغان سرحدی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر جمعۃالمبارک کے موقع پر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ اندرونی سرحدوں اور حساس علاقوں کی سخت نگرانی کی جائے اور دہشت گردوں، شرپسندوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا ہر جوان بہادر افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔، مساجد، پولیس چیک پوسٹس، سفارتخانوں اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔


