تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر پنجاب پولیس کا چھاپا

لاہور: پنجاب پولیس نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطا تارڑ کے رہائشگاہ پر چھاپا مارا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

تفصیلات کے مطابق پچیس مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے پولیس نے مسلم ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاؤن میں چھاپہ مارا۔

رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران عطا تارڑ گھر پر موجود نہ تھے جب کہ چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی کو تفتیش کے لئے حاضری کا نوٹس بھجوایا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے منصب سنبھالنے کے ساتھ حکم دیا تھا کہ پچیس مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پلان ہے عمران خان کی آواز بند کی جائے

اس سلسلے میں پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ بھی کی جارہی ہے، اب تک صوبے کے ستر سے زائد افسران کے تبادلے کئے جاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پچیس مئی کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکا گیا، لانگ مارچ میں کارکنوں پر بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں او کارکنوں کے خلاف
مقدمات درج ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -