The news is by your side.

Advertisement

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی، ملتان میں اغوا ہونے والی 2سالہ بچی بازیاب

ملتان : پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی گئی دو سالہ بچی کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان کے تھانہ صدر کی حدود میں اغوا کی واردات رونما ہوئی جس کی شکایت گزشتہ روز مغوی کی والدہ نے درج کرائی تھی۔

متاثرہ بچی کی والدہ نے شکایت میں کاشف، سونیا اور سائرہ پر بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر تھانہ صدر کے پولیس اہلکار حرکت میں آئے اور نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے دو سالہ بچی کو بحفاظت کرالیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اغوا کی وجوہات اور کیسز کے دیگر پہلو کو جاننے کےلیے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں