ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پنجاب میں دو بہنوں اور ماں بیٹی کا لرزہ خیز قتل، ملزمان کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب پولیس نے تھانہ گجر کی حدود میں دو بہنوں کے قتل کا معمہ حل کر کے باپ اور بھائی کو گرفتار کرلیا۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ نے قاتلوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’تھانہ گجرکی حدود میں بہنوں کو باپ اوربھائی نےقتل کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’دونوں خواتین کو گزشتہ رات باپ اوربھائی نےگھریلو تنازع پر قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے واردات کی اطلاع خود ہی پولیس کو دی‘۔

- Advertisement -

عمر شیخ نے بتایا کہ ’ایس ایچ او گجر پورہ نے قتل میں ملوث ملزمان کو چند گھنٹے میں ہی گرفتار کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود میں ماں اور بچی کو قتل کرنے والے ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے، دونوں کو سوتیلے بیٹے اور دیور نے ملکرقتل کیا‘۔

عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ’ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجارہےہیں،دونوں جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں